سوال :کیا گلے میں رومال، تولیا ،مفلر یا دوپٹہ وغیرہ ڈال کر نماز پڑھی جا سکتی ہے ؟
Gale Mein muffler Rumal toliya vagaira dalkar namaz padhna kaisa |
جواب : مسئلہ: رومال یا شال یا رضائی یا چادر کے کنارے دونوں مونڈھوں سے لٹکتے ہوں ، یہ ممنوع و مکروہ تحریمی ہے اور ایک کنارہ دوسرے مونڈھے پر ڈال دیا اور دوسرا لٹک رہا ہے تو حرج نہیں اور اگر ایک ہی مونڈھے پر ڈالا اس طرح کہ ایک کنارہ پیٹھ پر لٹک رہا ہے دوسرا پیٹ پر، جیسے عموماً اس زمانہ میں مونڈھوں پر رومال رکھنے کا طریقہ ہے،
تو یہ بھی مکروہ ہے۔ (5) (درمختار، ردالمحتار) (بہارِ شریعت حصہ سوم صفحہ نمبر 628)
(واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب)
کتبہ اسیرِ حضور تاج الاسلام و تاج الشریعہ محمد یونس رضا قادری مشاہدی
ایک تبصرہ شائع کریں