منگل، 23 مئی، 2023

حیاتِ صدر الشریعہ خلیفہ ِِحضور اعلیٰ حضرت مصنف بہارِ شریعت علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ

 #Hayaat_E_Sadrush_Shariyah

صدر الشریعہ


حیاتِ صدر الشریعہ خلیفہ ِِحضور اعلیٰ حضرت مصنف بہارِ شریعت علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ 


اس ضمن میں مولوی دربھنگی صاحب کا ایک واقعہ ذکر کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ خلافت کمیٹی کے عروج کا زمانہ ہے، کوئی شخص خلافت کمیٹی کے خلاف ایک حرف کہنے کی جرائت نہیں رکھتا، اس دور میں جبکہ اعلی حضرت قبلہ قدس سرہ العزیز نے ان خلافتیوں کی گمراہیوں کا پردہ چاک کیا اور دنیا کے سامنے ان کی ضلالتیں پیش فرما دیں ـ تو ایک مرتبہ مقام کتب خانہ، بریلی، خلافت کمیٹی کا ایک بہت بڑا جلسہ منعقد ہوا، جس میں یہ بھی اعلان تھا کہ مولوی مرتضی حسن صاحب دربھنگی آئیں گے اور تقریر کریں گے اور یہ معلوم تھا کہ وہ ایک دریدہ دہن منہ پھٹ آدمی ہے، ضرور بالضرور اعلی حضرت قبلہ کی شان میں کچھ نہ کچھ گستاخی کرے گا ـ 

یہ اطلاع پاکر بالکل تن تنہا ان مخالفین کے بھرے ہوئے جلسے میں پہنچ گیا مگر راستے میں جن لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور انہوں نے دریافت کیا کہ کہ کہاں جاتے ہیں ـ ان سے بتا دیا کہ مخالفین کے جلسے میں جا رہا ہوں، یہ خبر بجلی کی طرح پہنچ گئی اور خود میرے جلسے میں پہنچنے کے چند منٹ بعد دیکھتا ہوں کہ اعلی حضرت کے معتقدین کی ایک بڑی تعداد کئی سو آدمیوں کی میری حمایت کے لئے موجود ہے کہ اگر خدا نخواستہ کسی مخالف نے کوئی بے جا بات کی تو اسے دندان شکن جواب دیا جائے گا ـ جلسہ میں پہنچنے کے بعد عوام کی بیٹھنے کی جگہ پر میں بیٹھ گیا، مولوی عبد الودود، ناظم جلسہ، انہوں نے خود دیکھا یا ان سے کسی نے کہا، فوراً تخت (اسٹیج) سے اتر کر آئے اور مجبور کر کے تخت پر لے گئے پھر انہوں نے یہ بھی اصرار کیا کہ آپ بھی کچھ تقریر کریں، جواب دیا کہ میں تقریر کرنے نہیں آیا بلکہ سننے آیا ہوں، سننے کے بعد اگر ضرورت پڑے گی اس وقت دیکھا جائے گا ـ جلسے میں میرے پہنچ جانے کی اطلاع دربھنگی صاحب کو پہنچ گئی پھر ان میں کہاں اتنی جرأت کہ وہ جلسہ میں شریک ہوتے ـ بانیان جلسہ سے کوئی عذر کر دیا اور کہہ دیا کہ میں اس وقت جلسہ میں شریک نہیں ہو سکتا ـ 

میرے جلسے میں جانے کی اطلاع کسی نے اعلی حضرت کو دے دی، اطلاع پاکر نہایت درجہ پریشان تھے، کہیں ایسا نہ ہو کہ مخالفین کا جلسہ ہے کوئی حملہ کر دے یا اور کسی قسم کی اذیت پہنچائے، خبر پاکر اعلی حضرت مکان کے اندر تشریف نہیں لے گئے بلکہ اس وقت سے جب تک میں جلسہ سے واپس نہ آ لیا برابر مسجد میں ٹھہرے رہے اور میری فتح و نصرت اور حفظ و امن کے لئے دعا کرتے رہے ـ حقیقت یہ کہ ان کی دعاؤں ہی کا صدقہ ہے کہ یہ فقیر جہاں جاتا ہے کامیاب ہوتا ہے اور کبھی آج تک ذلیل و شرمندہ نہیں ہونا پڑا ـ 


حیات صدر الشریعہ، صـ 71-72 ـ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only