جمعہ، 19 مئی، 2023

کیا بی جے پی کو ووٹ دینے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ؟

 کیا بی جے پی کو ووٹ دینے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ؟؟

Islamic and Bjp


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

زید کہتا ہے کہ بی جے پی کو ووٹ دینے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے اور بکر کا کہنا ہے کہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں بلکہ فاسق ہے۔ کن کی بات درست ہے ؟ از روئے شرع جواب عنایت فرمائیں 


سائل: حبیب الرحمٰن رضوی

کولکاتہ بنگال (18/مئی/2023)


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون اللہ الوہاب:

بی جے پی کی عزائم جو مسلمان اور اسلام کے خلاف ہے اسکو جانتے ہوئے اور اس نیت سے اگر کوئی اُن کو ووٹ کرے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے اور اگر یہ نیت نہیں ہے تو وہ اسلام میں داخل ہے۔ اس لئے زید کا قول درست نہیں اور بکر کا کہنا بہت حد تک صحیح ہے اس لیے کہ مسلمان عموماً اُن کو (بی جے پی کو) ووٹ کرتا ہے تو اُن کی یہ نیت نہیں ہوتی ہے ہاں! یہ ضرور ہے کہ یہ اشد حرام بلکہ مسلمانوں سے غداری ہے۔ اسی طرح کا ایک سوال فتاویٰ شارح بخاری، ج2، ص364-365 میں بھی ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


محمد توصیف رضا قادری علیمی

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

19/مئی/2023ء، خادم: الغزالی اکیڈمی و اعلیٰحضرت مشن، کٹیہار (بہار انڈیا) ؛

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only