اتوار، 21 مئی، 2023

آن لائن کھانا منگوانا کیسا؟

آن لائن کھانا منگوانے کا حکم
آن لائن کھانا منگوانے کا حکم 


 آن لائن کھانا منگوانے کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ آن لائن کھانا منگوانا کیسا ہے ؟ بہت سے ساتھی پزا وغیرہ منگواتے ہیں، اس میں چکن ہوتے ہیں، کیا وہ کھانا جائز ہے ؟ شریعت کی رو سے رہنمائی فرمائیں بینوا توجروا

سائل: محمد ثاقب رضا، گجرات


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون اللہ الوہاب:

اگر گوشت ہے تو اس کو نہ منگوانا  جائز ہے نہ کھانا جائز اس لیے کہ اکثر ایسی کمپنیاں غیر مسلم و مشرکین کی ہوتی ہے، فتاویٰ رضویہ میں ہے: مشرک یعنی کافر غیر کتابی سے گوشت خریدنا جائز نہیں، اور اس کا کھانا حرام ہے (ج 20، ص 281، مسئلہ: 128 تا 131) اور اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ اُن میں مسلم کمپنیاں بھی ہیں تو اس صورت میں بہت سے احتمالات ہوتے ہیں مثلاً بدمذہب جن کی بدمذہبی حد کفر کو پہنچ گئی ہو يا آج کل ایسی کمپنیوں میں مشینی ذبیحہ عام ہے جب کہ مشینی ذبیحہ قطعا مردار و حرام۔اس کے علاوہ (گوشت کے علاوہ) جائز ہے۔


واللہ تعالٰی اعلم


محمد توصیف رضا قادری علیمی

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

16/مئی/2023ء، خادم: الغزالی اکیڈمی و اعلیٰحضرت مشن، کٹیہار (بہار انڈیا) ؛ 

الجواب صحیح والمجیب نجیح:

مصنف کتب کثیرہ محقق عصر خلیفۂ شیر نیپال حضرت علامہ مفتی صدام حسین قادری امجدی دامت فیوضہم

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only