السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید اور ہندہ دونوں میاں بیوی ہے زید باہر کمانے کے لئے گیا ہے اور ہندہ جو اسکی بیوی ہے گھر پہ ہے زید نے کئی بار فون کیا اور اسکی بیوی نہیں اٹھائی اس بناء پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا جھگڑا ہونے کے بعد زید اپنی بیوی ہندہ کو طلاق دیدیا ایک مرتبہ نہیں بلکہ بارہ تیرہ مرتبہ طلاق دیا کہ جا میں نے تجھے طلاق دیا جا میں نے تجھے طلاق دیا پھر اسکے بعد جا میں نے تجھے طلاق دیا جا تو میرے گھر سے نکل جا اسکے بعد اسکی بیوی نے فون کاٹ دی پھر زید اور ہندہ کے درمیان دو ری رہی پھر اسکے بعد بات ہوتی رہی یہاں تک کہ دو مہینے کا عرصہ گزر گیا اور جب ہندہ نے کسی ذریعے زید جو کہا کہ آپ نے مجھے طلاق دیدیا ہے تب اسکے شوہر نے اس پر کہا کہ میں نے تجھے غصے میں طلاق دیدیا ہے اور یہ طلاق نہیں ہوتا ہے تو ہندہ پر طلاق واقع ہوگا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی اگر پھر ہندہ زید کے نکاح میں آنا چاہے تو حلالہ کی ضرورت پڑےگی یا نہیں ، سوالات (1)کہ زید نے فون پر طلاق دیا (2)زید نے بارہ تیرہ بار طلاق دیا (3)زید نے غصے میں طلاق دیا (4)زید نے بعد میں کہا میں نے حقیقت میں طلاق نہیں دیا دھمکانے کے لئے طلاق دیا ہے (5)اگر ہندہ کو نکاح میں رکھنا چاہے تو حلالہ کی ضرورت پڑےگی یا نہیں ؟ سائل ،مولانا امجد صاحب وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں زید کی بیوی پر طلاق مغلظہ ہوگئ اگر زید پھر ھندہ کو رکھنا چاہتا ہے تو بعد حلالہ اس سے نکاح کرے ،،، قال اللہ تعالیٰ فَاِنۡ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰى تَنۡكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهٗ ؕ (١) موبائل فون پر بھی طلاق دینے سے طلاق ہوجائے گی خواہ کال کی صورت میں ہو یا میسج کی صورت میں لیکن شرط یہ ہے کہ شوہر طلاق کا اقرار کرے یا دو گواہ طلاق کی شہادت دیں (موبائل فون کے ضروری مسائل ص١٣٠) (٢) اگر تین سے زیادہ بار کہا کہ میں نے تجھے طلاق دیا تو تین ہی طلاق واقع ہوگی (فتاویٰ فیض الرسول ج٢ص١٢٤) (٣) غصے کی حالت میں بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے خواہ رجعی ہو یا بائین یا مغلظہ (فتاویٰ رضویہ ج١٠ ص٥٧ امام احمد رضا اکیڈمی لاہور) (٤) طلاق جب دی جائے واقع ہو جائے گی خواہ دھمکی مقصود ہو یا کچھ اور (مرجع السابق ص٧١) (٥) اگر زید دوبارہ ہندہ کو نکاح میں رکھنا چاہے تو بغیر حلالہ نہیں رکھ سکتا اگر بغیر حلالہ رکھے تو سارے مسلمان اس کا بایکاٹ کریں ورنہ وہ بھی گنہگار ہوں گے ۔۔۔۔۔۔ واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
ایک تبصرہ شائع کریں