سوال :ایک سند یافتہ مولانا صاحب ہیں جن کی اکثر فجر کی نماز قضا ہو جاتی ہے‘ اور بازار میں ہوٹل پر بیٹھ کر چائے وغیرہ پیتے ہیں ایسے مولانا صاحب کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
الجواب: جس مولوی کی فجر کی نماز اکثر قضا ہو جاتی ہے وہ فاسق ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے ھٰکذا فی کتب الفقیہ وھو تعالٰی ورسولہُ الاعلٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
بحوالہِ فتاویٰ فیض الرسول صحفہ نمبر 290
۱۳؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۹ھ
ایک تبصرہ شائع کریں