ہفتہ، 20 مئی، 2023

کس کو ووٹ دیں اور کس کو نہیں؟

کس کو ووٹ دیں اور کس کو نہیں
کس کو ووٹ دے اور کس کو نہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ملک عزیز ہندستان میں ایک سال بعد وزیر اعظم کا انتخاب ہونے کو ہیں، اس میں کئی ساری پارٹیاں ہیں، کن کو ووٹ دینا درست ہے اور کن کو نہیں۔ شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔ سائل: غلام مصطفیٰ قادری راج محل جھارکھنڈ


  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون اللہ الوہاب: ہمارے ملک میں دو طرح کی پارٹیاں ہیں ایک کٹّر ہندو وادی اور دوسری سیکولر۔اس وقت ہندو وادی پارٹی بی جے پی کی حکومت ہے جو کہ اسلام اور مسلم مخالف ہیں لہذا اس سے صاف ہے کہ اُن کو ووٹ دینا اپنے پیر پر کلہاڑی مارنا جیسا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: واماینسینک الشیطن فلاتقعدبعدالذکری مع القوم الظلمین” اور اگر تجھے شیطان بھلا دے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ (سورۃ الانعام 68).....رہی بات اُن سیکولر پارٹیوں کی تو وہ جہاں جہاں مضبوط اور بی جے پی کے مد مقابل ہیں، مسلمانوں کو چاہئے کہ سیکولر پارٹی کو ووٹ کریں اگرچہ وہاں مسلم پارٹی بھی ہو اور جہاں جہاں مسلم پارٹی مضبوط ہیں، مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنے بھائی کو ووٹ دیں اگرچہ وہاں سیکولر پارٹی بھی ہو۔اس ضابطے کو اپنا کر مسلمانوں کو ووٹ کرنا چاہیے۔ واللہ تعالی اعلم محمد توصیف رضا قادری علیمی کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ 19/مئی/2023ء، خادم: الغزالی اکیڈمی و اعلیٰحضرت مشن، کٹیہار (بہار انڈیا) ؛

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only