ہفتہ، 20 مئی، 2023

دیوبندی کے پیچھے نمازہوگی یا نہیں ؟نیز دیوبندی یا اس جیسے خیال والوں کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام؟

دیوبندی کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں ؟نیز دیوبندی کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام 

 سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان اہل حق اس مسئلہ میں کہ دیوبندی کے پیچھے نمازہوگی یا نہیں ؟نیز دیوبندی یا اس جیسے خیال والوں کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام؟

مسئولہ محمد حنیف متعلم، مدرسہ شاہی مسجد، مرادآباد



الجواب:ہروہ دیوبندی جس کے عقائدِ باطلہ حدکفر کو پہنچتے ہوں ، اس کے پیچھے نماز صحیح و جائز نہیں ہوگی، نہ ایسے عقائد باطلہ کے معتقدین کا ذبیحہ حلال ہوگا اور ہر وہ دیوبندی جس کے عقائد کا سدہ حد کفر نہ پہنچتے ہوں ، اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی۔ شرح عقائدنسفی مطبوعہ کانپور ص۱۱۵ میں ہے۔

اذ لا کلام فی کراہۃ الصلوٰۃ خلف الفاسق و المبتدع، ہٰذا اذا لم یؤد الفسق أوالبدعۃ الٰی حد الکفر، اما اذا ادیٰ الیہ فلا کلام فی عدم جواز الصلوٰۃ خلفہ۔

کیونکہ فاسق اور بدعتی کے پیچھے نماز کے مکروہ ہونے میں کوئی کلام ہی نہیں ۔ کراہت اسی وقت تک ہے کہ اس کا فسق حدکفرتک نہ پہنچا ہواور اگر حدکفرتک پہنچ گیا تو اس کے پیچھے نماز کے ناجائز ہونے میں کوئی کلام ہی نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ 

بحوالہ فتاویٰ تاج الشریعہ 


کتبہ محمد یونس رضا قادری مشاہدی جموں و کشمیر الھند

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only