جمعرات، 15 جون، 2023

ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا کیسا؟

ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا کیسا؟razvimission.in
ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا کیسا؟

--------------------------------------

📚ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنے کا حکم📚

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال عرض خدمت ہے ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا کیسا ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمایئے بہت مہربانی ہوگی حضور 

*ساٸل: فرحان رضا فیضانی مدھوبنی*

__________💠⚜💠____________


*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون الوھاب ⇩*


ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا یہ وہابی غیر مقلد کا طریقہ ہے اور دونوں ہاتھ سے مصافحہ کرنے کو ناجائز اور حدیث کے خلاف بتاتے ہیں جو ان کی جہالت ہے


*( 📘حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی اشعۃ اللمعات جلد ۴ صفحہ ۲۲ )*

 پر فرماتے ہیں کہ

مصافحہ سنت است نزد ملاقات و باید کہ بہر دو دست بود

یعنی ملاقات کے وقت مصافحہ کرنا سنت ہے اور دونوں ہاتھ سے کرنا چاہئیے

*( 📕اشعۃ اللمعات کتاب الآداب باب المصافحہ والمعانقہ جلد ۴ صفحہ ۲۲ )*


📄اور احادیث میں جو لفظ ید،،، ہے

اس سے ایک ہاتھ سے مصافحہ کا استدلال کرنا صحیح نہیں ہے

اس لئے کہ ایسی دو چیزیں جو ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہو جیسے،،ہاتھ ، پاؤں، آنکھ، وغیرہ اس میں واحد کا لفظ بول کر دونوں مراد لئے جاتے ہیں 

مثلاً زید نے ہاتھ سے پکڑا مطلب دونوں ہاتھ سے پاؤں سے چلا مطلب دونوں پاؤں سے وغیرہ باقی اسی پر قیاس کرلیں

اور یہ محاورہ ہند و عرب سب میں مسلم ہے 

ورنہ حدیث میں اطیب الکسب عمل الرجل بیدہ کا مطلب یہ ہوجاۓ گا کہ صرف ایک ہاتھ کی کمائی بہتر ہے 

دونوں ہاتھ کی بہتر نہیں 

اور مشہور حدیث 

*" المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ "*

کا یہ مطلب ماننا پڑے گا کہ کامل مسلمان وہ ہے جسکے صرف ایک ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں اور دوسرے ہاتھ سے تکلیف میں 

اس کے معلوم ہوا کہ دونوں ہاتھ سے مصافحہ کرنا سنت اور بہتر طریقہ ہے 

مزید تفصیل ک کے لئے حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان کی کتاب صفائح اللجین مطالعہ کریں


*( 📚انوار الحدیث صفحہ ۳۸۲ )*


*واللہ اعلم بالصواب*

__________❣⚜❣___________


*✍🏻از قلم: حضرت علامہ و مولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار۔*

*+918051028089*


*✅الجواب صحیح و صواب: محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی۔*

*✅لقد اجاب من اصاب: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*

___________❣⚜❣__________

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only