(سنی اسلامک کوئزگروپ)
کیا ہجڑے بھی جنت میں جائیں گے |
*آج کا جواب*
⬅️ *نماز جنازہ بھی پڑھی جائے گی اور جنت میں بھی جائینگے*
*ہجڑہ جیسے مخنث کہتے ہیں یہ اگر چہ گنہگار ہیں بد کردار ہوتے ہیں مگر مسلمان ہیں تو اس کی نماز جنازہ بلا شبہ پڑھی جائے گی جیسا کہ سرکار اعلیٰ حضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ شریف میں تحریر فرماتے ہیں کہ ہجڑہ اگر مسلمان ہے تواُس کی جنازہ کی نماز فرض ہے،اور نیت میں مرد و عورت کی تخصیص کی کوئی حاجت نہیں مرد وعورت دونوں کی ایک ہی دعا ہے خصوصاً یہ ہجڑے جو یہاں ہوتے ہیں مرد ہی ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو عورت بناتے ہیں۔*
*(فتاویٰ رضویہ شریف جلد 04 صفحہ نمبر 88)*
*اور ایک روایت میں ہے کہ حضرتِ سیِّدُناشیخ عبدُالوہّاب بن عبد المجید ثَقفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں میں نے ایک جنازہ دیکھا جسے تین مرد اور ایک خاتون نے اُٹھا رکھا تھا خاتون کی جگہ میں نے اُٹھا لیا، نَمازِ جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کے بعد میں نے اُس خاتون سے معلوم کیا مرحوم سے آپ کا کیا رشتہ تھا؟بولی میرا بیٹا تھا ۔ پوچھا پڑوسی وغیرہ جنازے میں کیوں نہیں آئے ؟ کہا دراصل میرا فرزند مُخَنَّث (یعنی خُنثیٰ ہیجڑا) تھا ۔ اِس لئے لوگوں نے اِس کے جنازے میں شرکت کواَھَمِّیَّت نہیں دی سیِّدُنا شیخ عبدالوہّاب بن عبد المجید علیْہ رَحْمَۃُ الحَمِیْد فرماتے ہیں مجھے اس غمزدہ ماں پر بڑا رَحم آیا، میں نے اُسے کچھ رقم اور غلّہ وغیرہ پیش کیا ۔ اُسی رات سفید لباس میں ملبوس ایک آدمی چودھویں کے چاند کی طرح چہرہ چمکاتا ہوا میرے خواب میں آیا اور شکریہ ادا کرنے لگا ، میں نے پوچھا : مَن اَنْتَ ؟یعنی آپ کون ہیں؟ بولا میں وُہی مُخَنّث ہوں جِسے آج آپ نے دَفن کیا ہے لوگوں کے مجھے حقیر سمجھنے کی وجہ سیاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھ پر رَحم فرمایا*
*( الرِّسالۃُ القُشَیرِیّہ ص۱۷۳مُلَخَّصاً)(بحوالہ پردے کے بارے میں سوال و جواب صفحہ نمبر 294)*
*خلاصہ یہ ہے کہ مخنث کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور انکے حق میں بھی مغفرت کی دعا جائز ہے جبھی جنازہ کی نماز میں پڑھی جاتی ہے اور ظاہر ہے کہ جو مسلمان ہوگا وہ جنت میں جائے گا مگر گنہگار گناہوں کی سزا کاٹنے کے بعد*
👇اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے رابطہ کریں 🌹
https://wa.me/+919103571080
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ـــــ
کتبہ:-غلام غوث حبیبہ
+916386 259951
دعاؤں کا طالب:-محمد یونس رضا قادری مشاہدی
+919103571080
جس کو سنی اسلامک کوئز گروپ میں ایڈ ہونا ہے وہ نیچے دیئے گئے لنک پرتھوڑی دیر کلک کر کے رکھے اس کے بعد کچھ آپشن شو ہوں گے آپ ان میں سے اوپن پر کلک کر کے گروپ میں جوائن ہو سکتے ہیں 👇👇👇
https://chat.whatsapp.com/KiTDVlKKUJF0Gk5aQjG84V
ایک تبصرہ شائع کریں