جمعہ، 9 جون، 2023

خرافات کیسے جنم لیتی ہیں ؟

 خرافات کیسے جنم لیتی ہیں؟

خرافات جنم کیسے لیتی ہیں ؟
خرافات جنم کیسے لیتی ہیں ؟

غور سے دیکھیے یہ ایک درخت ہے اور اس پر پیوست ہزاروں چابیاں، یہ درخت ایک آستانے سے ملحق ہے، راہ میں آتے ہوئے ایک زائر کو ایک چابی ملی اس نے ازراہ ہمدردی اسے اس درخت پر ٹانگ دیا کہ جس کی ہوگی وہ اگر ڈھونڈتا ہوا آئے گا پا لے گا ۔

پیچھے سے ایک آنے والے ایک شخص نے اس کو ایسا کرتے دیکھا تو سوچا کہ اس آستانے پر جب حاضر ہوا جاتا ہے تو کوئی چابی درخت پر ٹانگ دی جاتی ہے تاکہ مرادیں پوری ہوں اور اس نے بھی یہی کیا پھر اس کی دیکھا دیکھی بعد میں آنے والوں نے بھی یہی کیا اور پھر دیکھتے دیکھتے اب یہ عقیدہ بن گیا کہ اس مزار پر اسی کی مراد پوری ہوگی جو اس درخت پر چابی لٹکائے گا ۔ اور پھر یہ خرافات ہمیشہ ہمیش کے لیے جاری ہوگئی۔


 نوے فیصد آستانوں، درگاہوں، مزاروں پر ایسی ہی بدعتیں اور خرافاتیں پائی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں، کبھی کسی نے کسی مقصد سے کوئی کام کیا اور بعد میں آنے والوں کے لیے وہ ایسا عمل بن گیا جو ضروری قرار دے دیا گیا کہ بغیراس کے صاحب مزار کی کرپا ہوگی ہی نہیں ۔ خدارا! بزرگوں کے آستانوں کو بدعات و خرافات کا مرکز نہ بنا کر دعوت و تبلیغ کا مرکز بنائیے تاکہ وہاں سے رشد و ہدایت کا درس ملے۔


 شعبہ نشر واشاعت:- محافظ مسلک اعلیٰ حضرت گروپ

Whatsapp Button works on Mobile Device only