سنی سے بہتر وہابی دیوبندی ہے کہنا کیسا ؟؟
وہابی دیوبندی سنی سے بہتر ہے کہنا کیسا؟ |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید غصے میں آ کر سنی سے بہتر وہابی کو بتا دیا تو اسکے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں تسلی بخش جواب مرحمت فرمائیں..
المستفتی: محمد جنید رضا
ضلع بہرائچ شریف یو پی
:20/اگست/2022
الجواب بعون الملک الوھاب:
دیوبندی وہابیوں کے خلاف كفر کا فتویٰ ہے اس کی تفصیل حسام الحرمین میں دیکھی جا سکتی ہے وہ اپنے عقائد باطلہ کی بنا پر کافر و مرتد ہیں، ان کے کفر میں شک کرنا کفر ہے نیز ان کو اچّھا یا بہتر بتانا بھی کفر ہے اگرچہ غصّہ میں ہی کیوں نہ کہے، فتاویٰ شارح بُخاری میں ہے: اس کا یہ قول کہ دیوبندی آپ لوگوں (یعنی سنیوں سے) اچھے ہیں‘ بھی کلمہ کفر ہے (جلد 2،ص 378) لہذا زید پر لازم ہے کہ توبہ کرے. واللہ تعالیٰ اعلم
محمد توصیف رضا قادری علیمی
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
22/اگست/2022ء، متعلم دارالعلوم علیمیہ، جمدا شاہی،بستی۔ یوپی ؛ خادم: الغزالی اکیڈمی و اعلیٰ حضرت مشن،
کٹیہار (بہار انڈیا)
ناشر: شعبہِ نشر و اشاعت محافظِ مسلکِ اعلیٰ حضرت
ایک تبصرہ شائع کریں