(اھل سنـــــــت کویٔز گروپ )
سوال نمبر (13)
*آج کا سوال*
تسمیہ لفظ اللّٰہ میں لام وہاء کے درمیان تشدید کے اوپر والی الف کو حذف کر کے پڑھنا کیسا ؟ |
*تسمیہ لفظ اللّٰہ میں لام وہاء کے درمیان تشدید کے اوپر والی الف کو حذف کر کے پڑھنا کیسا ہے اور کیا نماز فاسد ہو جاتی ہے یا نہیں عند الشوافع وعند الاحناف بتائے؟*
*آج کا جواب*
⬅️ *پڑھنا فحش غلطی ہے'اور اس کے برعکس یعنی عند الشوافع نماز فاسد نہیں ہوگی اور عند الحناف نماز فاسد ہو جائےگی*
*حضرات شوافع کے نزدیک حذف الف کے وقت نماز اسلئے فاسد ہو جاتی ہے کہ ان کے نزدیک سورت فاتحہ پڑھنا فرض ہے اور بسم اللہ جزء فاتحہ ہے اور قانون ہے کہ*
*انتفاء الجزء يستلزم انتفاء الكل*
*(جزء کا انتفاء کل کے انتفاء کو مستلزم ہے )*
*لھذا جب الف کو حذف کریں گے تو اس سے لفظ اللہ صحیح ادانہیں ہوگا تو بسم اللہ صحیح نہ ہوگی جس سے سورت فاتحہ کا اتفاء ہوگا کیونکہ بسم اللہ جزء فاتحہ ہے اور فاتحہ فرض ہے جب فاتحہ نہ ہوگی تو نماز فاسد ہو جائے گی ۔*
*ہمارے نزدیک*
*یعنی حضرات احناف کے نزدیک یہ فحش غلطی ضرور ہے لیکن اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی کیونکہ لفظ اللہ کے انتفاء کی وجہ سے بسم اللہ کاانتفاء ہوگا لیکن بسم اللہ جز و فاتحه عند الاحناف نہیں ہے لہذا نماز باقی رہے گی۔*
*حوالہ:-* تفسیر البیضاوی
*واللہ ورسولہ اعلم بالصواب*
*https://chat.whatsapp.com/IzZbsW1yrpEKpSAa4WIjkQ*
*⬇️حــــافــــــظ شـــــــــــــــاداب رضـــــــانــــوری*
*بتھولی ضلع سیتا مڑھی بہار*
*📲+917654630306*
*📲+919576023716*
ایک تبصرہ شائع کریں