بدھ، 5 جولائی، 2023

اگر کوئی مسلمان قبل شروع رمضان المبارک یہ لفظ استعمال کرے کہ ہندو ہوتے تو بہتر تھایہ تیس روزے تو نہ رکھنا پڑتے اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سنی اسلامک کوئز گروپ

اگر کوئی مسلمان قبل شروع رمضان المبارک یہ لفظ استعمال کرے کہ ہندو ہوتے تو بہتر تھایہ تیس روزے تو نہ رکھنا پڑتے اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟
 اگر کوئی مسلمان قبل شروع رمضان المبارک یہ لفظ استعمال کرے کہ ہندو ہوتے تو بہتر تھایہ تیس روزے تو نہ رکھنا پڑتے اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال نمبر (06)

آج کا سوال 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ ۔۔۔۔

اگر کوئی مسلمان قبل شروع رمضان المبارک یہ لفظ استعمال کرے کہ ہندو ہوتے تو بہتر تھایہ تیس روزے تو نہ رکھنا پڑتے ،

دوسرا شخص ایسے لفظ بفصاحت بیان کرے کہ اللّٰہ پاک نے یہ تیس روزے بنائے ہیں پوری قید ہے ، بھوک پیاس لے کر آتے ہیں ، بڑا ظلم ہے ، رمضان بڑے ظالم ہے ، لیکن جو ظلم کرتا ہے تھوڑے دن رہتا ہے ،

ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم نافذ ہوگا شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ؟


*الجواب بعون الملک الوھاب*

یہ دونوں شخص یقیناً کافر مرتد ہیں اگر عورت رکھتے ہوں تو ان کی عورتیں ان کے نکاح سے نکل گئیں ، عورتوں کو اختیار ہے کہ بعد عدت جس سے چاہے نکاح کر لیں ، یہ کافر اگر توبہ نہ کریں ازسرنو اسلام نہ لائیں تو مسلمانوں کو ان سے میل جول حرام ، سلام کلام حرام ، بیمار پڑیں تو انہیں پوچھنے جانا حرام ، مر جائیں تو ان کے جنازے میں شرکت حرام ، انہیں غسل دینا حرام ، ان پر نماز پڑھنا حرام ، ان کا جنازہ کندھے پر رکھنا حرام ، جنازے کے ساتھ جانا حرام ، مقابر مسلمین میں دفن کرنا حرام ، ان کے اقارب اگر حکم شریعت مانے تو ان کی موت پر ان کی لاشیں دفع عفونت کے لئے بھنگی چماروں سے ٹھیلے پر ڈلواکر مسلمانوں اور کافروں سب کی مقابر سے جدا کسی تنگ گڑھے میں کتے کی طرح پھینکوا کر اوپر سے پاٹ دیں ۔ وذالک جزاء الظالمین ۔


فتاویٰ رضویہ قدیم جلد ششم صفحہ ۱۳۹

واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب


*مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے**

فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے*


👇ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ

https://youtu.be/-ERDVWCbftM

طالبِ دُعا 🤲 سگِ *غوثِ اعظم* رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only