ہفتہ، 22 جولائی، 2023

ملک الموت ہر انسان کے پاس موت کی آگاہی کے لئے کتنے قاصد بھیجتے ہیں ؟

(سنی اسلامک کوئز گروپ)
ملک الموت ہر انسان کے پاس موت کی آگاہی کے لئے کتنے قاصد بھیجتے ہیں ؟
ملک الموت ہر انسان کے پاس موت کی آگاہی کے لئے کتنے قاصد بھیجتے ہیں ؟


آج کا سوال
سوال نمبر (23)

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ ملک الموت ہر انسان کے پاس موت کی آگاہی کے لئے کتنے قاصد بھیجتے ہیں ؟

الجواب بعون الملک الوھاب

مکاشفۃ القلوب میں زہرالریاض کے حوالے سے تحریر ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام کو ملک الموت سے بھائی چارہ تھا ایک بار ملک الموت حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ ملاقات کے لئے آئے ہو یا روح قبض کرنے ؟ تو حضرت عزرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ ملاقات کے لئے تب حضرت یعقوب علیہ السلام نے فرمایا کہ مجھے ایک بات کہنی ہے وہ یہ کہ جب میری موت قریب آ جائے تو روح قبض کرنے آنے سے پہلے مجھے اطلاع کر دینا تو ملک الموت نے فرمایا کہ بہتر ، پھر جب حضرت یعقوب علیہ السلام کا آخری وقت آیا اور ملک الموت روح قبض کرنے پہنچے تو آپ نے فرمایا کہ تم نے وعدہ کیا تھا پہلے میری طرف سے قاصد بھیجو گے تو ملک الموت نے کہا میں نے ایسا ہی کیا ۔ پہلے تو آپ کے بال سفید ہوئے یہ پہلا قاصد تھا ، پھر بدن کی چستی توانائی ختم ہوئی یہ دوسرا قاصد تھا ، اور بعد میں آپ کا بدن جھک گیا یہ تیسرا قاصد تھا تب ملک الموت نے کہا اے یعقوب علیہ السلام ہر انسان کے پاس میرے بھی تین قاصد جاتے ہیں ۔

مکاشفۃ القلوب غفلت کا بیان صفحہ ۳۰
فتاویٰ فخرِ ازہر جلد دوم صفحہ ۳۹۲/۳۹۳

واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب

مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے
فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے

طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️
https://youtube.com/shorts/hAZVwNgb5v0?feature=share

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only