اتوار، 16 جولائی، 2023

خدائے تعالیٰ کے علاوہ کوئی دوسرا اپنے آپ پیدا نہ ہوا یہ جملہ کہنا کیسا ہے؟

 (سنی اسلامک کوئز گروپ)

خدائے تعالیٰ کے علاوہ کوئی دوسرا اپنے آپ پیدا نہ ہوا یہ جملہ کہنا کیسا ہے؟

خدائے تعالیٰ کے علاوہ کوئی دوسرا اپنے آپ پیدا نہ ہوا یہ جملہ کہنا کیسا ہے؟


سوال نمبر (16)

آج کا سوال 


 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ خدائے تعالیٰ کے علاوہ کوئی دوسرا اپنے آپ پیدا نہ ہوا یہ جملہ کہنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الملک الوھاب

خدائے تعالیٰ کے لئے پیدا ہونے کا لفظ حرام و گناہ بلکہ اپنے ظاہر کے لحاظ سے کفر ہے ۔ یہ لفظ عام طور پر ، *جنا ہوا*، کے معنیٰ میں استعمال کیا جاتا ہے ، اور اللّٰہ عزوجل اس سے پاک و منزہ ہے ۔

ارشاد باری ہے لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ ، وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَد،  مگر چونکہ یہ لفظ ظاہر ہونے کے معنیٰ میں بھی استعمال ہوتا ہے ‌ (جیسے پیدا نہ شد ، تختہ در کنار) اس لئے ہم قائل پر حکم کفر نہ دیں گے ۔ ہاں اگر قائل کی مراد ہی معنیٰ کفر ہو تو عند اللّٰہ کافر ہوگا اور معنیٰ صحیح کا یہ احتمال اس کے لئے مفید نہ ہوگا ۔ ہم قائل کی نیت نہیں جانتے اس لئے معنیٰ صحیح کا لحاظ کرتے ہوئے جہت اسلام کو ترجیح دیں گے تاہم ایسا کلمہ بولنا حرام و گناہ ضرور ہے ۔ قائل اپنے اس قول سے توبہ و رجوع کرے اور آئندہ بارگاہِ الٰہی میں بہت ہی محتاط و مؤدب رہے


فتاویٰ مرکزِ تربیتِ افتاء جلد دوم ص ۵۵/ ۵۶

واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب

,

مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے

فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے


طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

منجانب:- سنی اسلامک کوئز گروپ 


نیچے دئیے گئے SUBSCRIBE NOW کے بٹن پر کلک کر کے 👇ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ 

SUBSCRIBE NOW

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only