اتوار، 9 جولائی، 2023

کوئی شخص ندی کے کنارے چل رہا تھا اچانک کسی نے اسے پانی میں گرا دیا کیا اس طرح وضو ہو جائے گا؟

سنی اسلامک کوئز گروپ

کوئی شخص ندی کے کنارے چل رہا تھا اچانک کسی نے اسے پانی میں گرا دیا کیا اس طرح وضو ہو جائے گا؟
کوئی شخص ندی کے کنارے چل رہا تھا اچانک کسی نے اسے پانی میں گرا دیا  کیا اس طرح وضو ہو جائے گا؟

سوال نمبر (10)

آج کا سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین اس مسلئے میں کہ میں ندی کے کنارے چل رہا تھا اچانک میرے دوست نے مجھے پانی میں گرا دیا ؟ کیا اس طرح میرا وضو ہو جائے گا ؟


 الجواب

حضور صدر شریعہ بہار شریعت کے اندر فرماتے ہیں کہ جن اَعضا کا دھونا فرض ہے ان پر پانی بہ جانا شرط ہے یہ ضرور نہیں کہ قَصْداًپانی بہائے اگر بِلاقَصْد و اِختیار بھی ان پر پانی بہ جائے (مثلاً مِینھ برسا اور اَعضائے وُضو کے ہر حصہ سے دو دو قطرے مِینھ کے بہ گئے وہ اعضا دُھل گئے اور سر کا چوتھائی حصہ نم ہو گیایا کسی تالاب میں گِر پڑا اور اعضائے وُضو پر پانی گزر گیاوُضو ہو گیا)۔  

 *واللہ تعالیٰ اعلم* 

 *بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ ٢٩٥*

*ایے لوگوں حضور تاج 👑 الشریعہ و حضور محدث کبیر کی پیروی میں کامیابی ہے** 

طالب دعا غلام ازہری رضا اسماعیلی


منجانب:سنی اسلامک کوئز گروپ


👇👇👇ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ

https://youtu.be/-ERDVWCbftM

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only