(سنی اسلامک کوئز گروپ)
فرض کی پہلی یا دوسری رکعت میں الحمد سے پہلے تشہد پڑھا تو سجدۂ سہو واجب ہے یا نہیں ؟ |
آج کا سوال
سوال نمبر (31)
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ فرض کی پہلی یا دوسری رکعت میں الحمد سے پہلے تشہد پڑھا تو سجدۂ سہو واجب ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
صورتِ مسئولہ میں سجدۂ سہو واجب نہیں جیسا کہ بہارِ شریعت حصہ چہارم میں حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ و مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ پہلی دو رکعتوں کے قیام میں الحمد کے بعد تشہد پڑھا سجدۂ سہو واجب ہے اور الحمد سے پہلے پڑھا تو نہیں ۔
اور اسی طرح مسائل سجدۂ سہو میں ہے کہ فرض کی پہلی یا دوسری رکعت میں الحمد پڑھنے کے بعد التحیات پڑھی تو سجدۂ سہو واجب ہے اور الحمد سے پہلے پڑھی تو نہیں ۔
بحوالہ ۔ مسائل سجدۂ سہو صفحہ ٥٩
بہارِ شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ٧١٣ سجدۂ سہو کا بیان
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے
فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے
ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ ⬇️⬇️⬇️
https://www.youtube.com/@YounasQadriOfficial
طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ
ایک تبصرہ شائع کریں