بدھ، 12 جولائی، 2023

کیا شافعی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہو جائے گی؟

(محافظ مسلک اعلیٰ حضرت)

کیا شافعی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہو جائے گی ؟
کیا شافعی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہو جائے گی ؟

محافظ مسلک اعلیٰ حضرت

( سلسلہِ سوال و جواب)

سوال نمبر 02

 

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے متعلق مسجد میں  امام امامت کررہا ہے وہ    امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ  کا  ماننے والا  ہے اس کے پیچھے  حنفی کی نماز ہو جائے گی بحوالہ جواب عنایت فرمائیں  سائل محمد حکمت رضا رحمانی قادری رضوی بریلی شریف



محترم جناب محمد حکمت رضا رحمانی صاحب قبلہ آپ کا سوال موصول ہوا جواب حاضر ہے


الجواب بعون الملک الوہاب

(۱) شافعی امام اگر مذہب ِحنفی کی مراعات کرتا ہو یعنی کوئی ایسا فعل نہ کرتا ہو جو احناف کے نزدیک ناقضِ طہارت یا مفسد ِصلاۃ ہو‘ تو اس کی اقتداء صحیح ہے اور اگر مراعات نہ کرے تو فاسد ہے اور اگر شک ہو کہ مراعات کرتا ہے یا نہیں‘ تو اس کی اقتداء مکروہ ہے۔ ’’دُرّمختار‘‘ میں ہے:

’’تکرہ خلف مخالف کشافعی لٰکن فی وتر البحر ان تیقن المراعاۃ لم یکرہ او عدمہا لم یصح أن شک کرہ‘‘[الدرالمختار‘ ج۲‘ ص۳۰۲‘ کتاب الصلوٰۃ‘ باب الامامۃ (ملخصًا)‘ دارالکتب العلمیۃ‘ بیروت]

اور ازانجا کہ یہ شرط یہ چاہتی ہے کہ امام دونوں مذہب کے مسائلِ ضروریہ سے باخبر ہو اور حال یہ ہے کہ لوگوں کو اپنے ہی مذہب کے مسائلِ ضروریہ معلوم نہیں ہوتے۔ لہٰذا یہاں احتیاط یہی ہے کہ حنفی شافعی کی اقتداء نہ کرے۔


فتاویٰ تاج الشریعہ جلد سوم صفحہ ٣٧٧


اور فتاویٰ حافظ ملت میں ہے کہ

شافعی امام کے پیچھے حنفی کی نماز اس وقت صحیح ہوگی جب کہ وہ مذہب حنفی کی رعایت کرتا ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وضو اور غسل کی وہ صورتیں جن سے مذہب حنفی میں غسل واجب ہوجاتا ہے، یا وضو ٹوٹ جاتا ہے، اور شافعی مذہب میں نہیں، اس کا وہ مرتکب نہ ہو۔ اسی طرح مذہب حنفی میں جونماز کے فرائض اور واجبات ہیں، ان سب کو پابندی سے ادا کرتا ہو، وغیرہ وغیرہ۔ رہ گئے سنن و مستحبات، ان کو اگر چھوڑتا ہے تو اس سے اقتدا کے صحیح ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ہمارے یہاں تکبیرات کا قبل قراءت ہونا مسنون ہے۔ اس لیے اس کی تقدیم و تاخیر سے نماز کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔


فتاویٰ حافظ ملت جلد دوم صفحہ٤٧٤

 کتبہ:- اسیرِ حضور تاج الشریعہ و تاج السلام محمد یونس رضا قادری اسمعیلی 

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only