پیر، 21 اگست، 2023

عورتوں کو سجدہ کی حالت میں انگلیوں کا پیٹ زمین سے لگانا ضروری ہے یا نہیں ؟

 (سنی اسلامک کوئز گروپ)

عورتوں کو سجدہ کی حالت میں انگلیوں کا پیٹ زمین سے لگانا ضروری ہے یا نہیں ؟
عورتوں کو سجدہ کی حالت میں انگلیوں کا پیٹ زمین سے لگانا ضروری ہے یا نہیں ؟


آج کا سوال

سوال نمبر (52)


 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ عورتوں کو سجدہ کی حالت میں انگلیوں کا پیٹ زمین سے لگانا ضروری ہے یا نہیں ؟


الجواب بعون الملک الوھاب


عورتوں کو حالتِ سجدہ میں پیر کی انگلیوں کا پیٹ زمین سے لگنا ضروری نہیں ہے ۔ جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کے قول کے عورتوں کو بھی سجدہ میں پاؤں کی انگلیاں لگانا چاہیے اس حکم میں عورتوں کا استثناء میری نظر سے نہیں گذرا ۔ اس کے متعلق فقیہِ اعظم ہند مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان رقمطراز ہیں کہ ، طبع اول کی تعلیق میں میں نے اس کی تائید کی تھی لیکن بعد میں خود بہارِ شریعت میں عورتوں کے سجدہ کی ہیئت کی تفصیل یہ دیکھی ، عورت سمٹ کر سجدہ کرے یعنی بازو کروٹوں سے ملا دے اور پیٹ ران سے اور ران پنڈلیوں سے اور پنڈلیاں زمین سے، اھ

بہارِ شریعت حصہ سوم صفحہ ۸۳

اس پر غور کیا تو سمجھ میں آیا کہ عورتیں حکم مذکور سے مستثنیٰ ہیں اس لئے جب ان کے لئے یہ حکم ہے کہ پنڈلیاں زمین سے چپکائے رہیں تو پھر یہ کسی طرح ممکن نہیں کہ پاؤں کی انگلیوں کے پیٹ زمین پر لگائیں اس کے لئے پاؤں کا کھڑا کرنا ضروری ہوگا جس کے نتیجے میں پنڈلیاں زمین سے جدا ضرور ہوں گی ۔اھ


فتاویٰ امجدیہ جلد اول صفحہ ۸۵


فتاویٰ فقیہِ ملت جلد اول صفحہ ۱۱۰ باب الامامت


واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب


مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے


فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے


طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ


ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️

https://youtube.com/shorts/hAZVwNgb5v0?feature=share

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only