(سنی اسلامک کوئز گروپ)
خطبہ جمعہ کتنے اجزاء پر مشتمل ہے ؟ |
آج کا سوال
سوال نمبر (34)
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ خطبہ جمعہ کتنے اجزاء پر مشتمل ہے ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
خطبہ جمعہ چار اجزاء پر مشتمل ہے ۔
اول ۔ ظہر کے وقت میں ہونا
دوم ۔ قبل نماز ہونا
سوم ۔ ایسی جماعت کے سامنے ہونا جو جمعہ کے لئے شرط ہے یعنی کم از کم خطیب کے علاوہ تین مرد کا ہونا
چہارم ۔ اتنی آواز سے پڑھنا کہ پاس والے سن سکیں اگر کوئی امر مانع نہ ہو ۔
فتاویٰ غوث و خواجہ جلد اول صفحہ ٦٠٨/٦٠٩
فتاویٰ بریلی شریف صفحہ ٣٩٦
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے
فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے
طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ
ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️
ایک تبصرہ شائع کریں