(سنی اسلامک کوئز گروپ)
کسی نے قعدۂ اخیرہ میں درود شریف اور دعائے ماثورہ یا دونوں میں سے ایک بھول کر یا قصداً نہیں پڑھا تو سجدۂ سہو واجب ہے یا نہیں ؟ |
آج کا سوال
سوال نمبر (55)
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ کسی نے قعدۂ اخیرہ میں درود شریف اور دعائے ماثورہ یا دونوں میں سے ایک بھول کر یا قصداً نہیں پڑھا تو سجدۂ سہو واجب ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
کسی نے قعدۂ اخیرہ میں درود شریف اور دعائے ماثورہ یا دونوں میں سے ایک بھول کر یا قصداً نہیں پڑھا تو اس پر سجدۂ سہو نہیں ،
کیونکہ ان دونوں کا التحیات کے بعد قعدۂ اخیرہ میں پڑھنا سنت ہے واجب نہیں ، البتہ قصداً چھوڑنا سنت کے خلاف ہے اور درود شریف کا قصداً ترک کرنا سخت محرومی ہے ۔
مسائل سجدۂ سہو صفحہ ۱۰۶
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے
فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے
طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ
ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️
ایک تبصرہ شائع کریں