(سنی اسلامک کوئز گروپ)
سکتہ کی کتنی قسمیں ہیں ؟ |
آج کا سوال
سوال نمبر (45)
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ قراء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ امام حفص رحمۃ اللّٰہ علیہ کی روایت کے مطابق قرآن مجید میں چار سکتے ہیں تو قرآن مجید میں ان چاروں کے علاوہ سکتہ کی علامت دی ہے تو کیا ہم وہاں سکتہ نہیں کریں گے برائے کرم جواب عنایت فرمائیں ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
سکتہ کی دو قسمیں ہیں
(اول) واجب
(دوم) جائز
سکتہ واجب امام حفص رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مطابق چار کلمات میں بطریق شاطبی رحمۃ اللّٰہ علیہ سکتہ کرنا واجب ہے ۔
سورۂ کہف میں (عِوَجًا قَیِّمًا) کے (عِوَجًا) پر
سورۂ یٰس میں (مِنْ مَّرْقَدِنَا ھٰذَا) کے (مَرْقَدِنَا) پر
سورۂ قیامہ میں (قِیْلَ مَنْ رَاقٍ) کے (مَنْ) پر
سورۂ مطففین میں (کَلَّا بَلْ رَانَ) کے (بَلْ) پر سکتہ واجب ہے
بقیہ چار جگہوں پہ سکتہ کرنا جائز ہے
فتاویٰ غوث و خواجہ جلد اول صفحہ ۳۴۶
فیضانِ تجوید ص ۱۰۶
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے
فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے
طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ
ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️
ایک تبصرہ شائع کریں