(سنی اسلامک کوئز گروپ)
دنیا کے تمام پانیوں میں افضل کون سا پانی ہے ؟ |
آج کا سوال
سوال نمبر (58)
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ دنیا کے تمام پانیوں میں افضل کون سا پانی ہے ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
وہ پانی جو حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی انگشت مبارک سے نکلا وہ دنیا کی تمام پانیوں سے افضل ہے ۔ یہاں تک کہ آبِ زمزم اور آبِ کوثر سے بھی افضل ہے ۔
سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہٗ العزیز لکھتے ہیں:
سب سے اعلیٰ،سب سے افضل،دونوں جہان کے سب پانیوں سے افضل،زمزم سے افضل،کوثر سے افضل،وہ مبارک پانی ہے کہ بارہا براۓ اعجاز حضور انورسیدالمرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی انگشتان مبارک سے دریاکی طرح بہا اورہزاروں نے پیااوروضوکیا۔
علماء تصریح فرماتے ہیں:کہ وہ پانی زمزم وکوثرسب سے افضل،مگراب وہ کہاں نصیب"
رسالہ:النوروالنورق لاسفارالماء المطلق، فتاویٰ رضویہ:
مخزنِ معلومات حصہ ۹۵
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے
فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے
طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ
ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️
ایک تبصرہ شائع کریں