ہفتہ، 19 اگست، 2023

ایسا شخص جسے ہر (۱۵) پندرہ (۲۰) بیس ۔ منٹ پر ریاح خارج ہوتی ہے وہ شرعی معذور ہے یا نہیں ؟

 (سنی اسلامک کوئز گروپ)

ایسا شخص جسے ہر (۱۵) پندرہ (۲۰) بیس ۔ منٹ پر ریاح خارج ہوتی ہے وہ شرعی معذور ہے یا نہیں ؟

ایسا شخص جسے ہر (۱۵) پندرہ (۲۰) بیس ۔ منٹ پر ریاح خارج ہوتی ہے وہ شرعی معذور ہے یا نہیں ؟




آج کا سوال

سوال نمبر (50)


 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ ایسا شخص جسے ہر (۱۵) پندرہ (۲۰) بیس ۔ منٹ پر ریاح خارج ہوتی ہے وہ شرعی معذور ہے یا نہیں ؟


الجواب بعون الملک الوھاب


ایسا شخص جسے ہر (۱۵) پندرہ (۲۰) بیس ۔ منٹ پر ریاح خارج ہوتی ہے وہ شرعی معذور نہیں بلکہ شرعی معذور وہ ہے جس کی بیماری اسے اتنی مہلت نہ دے کہ وہ کسی ایک وقت میں وضو کرکے فرض نماز باطہارت ادا کر سکے ۔ 

بہارِ شریعت جلد دوم میں ہے ۔ ہر وہ شخص جس کو کوئی ایسی بیماری ہے کہ ایک وقت پورا ایسا گزر گیا کہ وضو کے ساتھ نماز فرض ادا نہ کر سکا وہ معذور ہے ، 

لہٰذا صورت مذکورہ میں جبکہ (۱۵) پندرہ (۲۰) بیس ۔ منٹ کا وقفہ ملتا ہے ، جس میں فرائض واجبات بآسانی ادا کئے جا سکتے ہیں تو ایسے شخص پر لازم ہے کہ ہر بار تازہ وضو کرکے نماز پڑھے اور یوں ہی قرآن پاک بھی بغیر چھونا حرام ہے ، 

لہٰذا قرآن شریف چھونے اور اس کا ورق الٹنے کے لئے ہر مرتبہ وضو کرے یا ہاتھ میں کپڑا لے کر ورق پلٹے ۔ قرآن پاک میں ہے ۔ لَا یَمَسُّهٗ اِلاَّ الْمُطَہَّرُوْنَ ۔


فتاویٰ مرکزِ تربیتِ افتاء جلد اول صفحہ ۱۳۳

بہارِ شریعت حصہ دوم صفحہ ۳۸۵


واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب


مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے


فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے


طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ


ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️

https://youtube.com/shorts/hAZVwNgb5v0?feature=share

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only