(سنی اسلامک کوئز گروپ)
مسجد بھر گئی تو باہر دو تین صف کی جگہ چھوڑ کر صف لگانا کیسا ہے نماز ہوگی یا نہیں ؟ |
آج کا سوال
سوال نمبر (47)
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ مسجد بھر گئی تو باہر دو تین صف کی جگہ چھوڑ کر صف لگانا کیسا ہے نماز ہوگی یا نہیں ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
اگر اتنی مقدار جگہ چھوڑ کر صف لگائی جس میں کم از کم دو صف آ سکتی ہے تو ایسی صورت میں امام کی اقتداء درست نہیں ہو سکتی جب اقتداء درست نہیں تو نماز نہیں ہو سکتی جیسا کہ ۔ مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں ہے ۔
( ولا طریق تمر فی العجلۃ) ولیس فیہ صفوف متصلۃ والمانع فی الصلاۃ فاصل یسع فیہ صفین علی المفتی بہ الخ )
(مراقی الفلاح شرح نور الایضاح ص ۲۹۲)
حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں کہ امام اور مقتدی کے درمیان اتنا چوڑا راستہ ہو جس میں بیل گاڑی جا سکے تو اقتداء صحیح نہیں ۔
بہارِ شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ۱۱۱
فتاویٰ فخرِ ازہر جلد اول صفحہ ۲۱۵ جماعت کا بیان
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے
فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے
طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ
ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️
ایک تبصرہ شائع کریں