اتوار، 6 اگست، 2023

تراویح میں جماعت فرض ہے یا واجب یا سنت یا کیا ہے ؟

 (سنی اسلامک کوئز گروپ)

تراویح میں جماعت فرض ہے یا واجب یا سنت یا کیا ہے ؟
تراویح میں جماعت فرض ہے یا واجب یا سنت یا کیا ہے ؟


آج کا سوال

سوال نمبر (37)


 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ تراویح میں جماعت فرض ہے یا واجب یا سنت یا کیا ہے علمائے کرام رہنمائی فرمائیں ؟


الجواب بعون الملک الوھاب

تراویح میں جماعت سنتِ کفایہ ہے ۔ یعنی محلّہ کے کچھ لوگوں نے جماعت سے پڑھی تو سب کے ذمہ سے جماعت چھوڑنے کی برائی جاتی رہی اور اگر سب نے جماعت چھوڑی تو سب نے برا کیا ۔

اسی طرح بہار شریعت حصہ چہارم میں ہے کہ تراویح میں جماعت سنتِ کفایہ ہے کہ اگر مسجد کے سب لوگ چھوڑ دیں گے تو سب گنہگار ہوں گے اور اگر کسی ایک نے گھر میں تنہا پڑھ لی تو گنہگار نہیں مگر جو شخص مقتدا ہو کہ اس کے ہونے سے جماعت بڑی ہوتی ہے اور چھوڑ دے گا تو لوگ کم ہو جائیں گے اسے بلا عذر جماعت چھوڑنے کی اجازت نہیں ۔ (عالمگیری)


بہارِ شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ٦٩١ 


قانونِ شریعت صفحہ ١٩٠/١٩١


واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب


مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے


فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے


طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ


ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️

https://youtube.com/shorts/hAZVwNgb5v0?feature=share

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only