(سنی اسلامک کوئز گروپ)
التحیات کے شروع میں بسم اللّٰہ پڑھنا کیسا ؟ |
آج کا سوال
سوال نمبر (32)
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ التحیات کے شروع میں بسم اللّٰہ پڑھنا کیسا ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
التحیات کے شروع میں بسم اللّٰہ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے کہ یہ آیتِ قرآنی ہے جو قیام کے سوا کسی اور رکن میں پڑھنا جائز نہیں ۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے ،، قیام کے سوا رکوع و سجود و قعود کسی جگہ بسم اللّٰہ پڑھنا جائز نہیں کہ وہ آیت قرآنی ہے اور نماز قیام کے سوا اور جگہ کوئی آیت پڑھنی ممنوع ہے ،،اھ
فتاویٰ مرکزِ تربیتِ افتاء جلد اول صفحہ ١٨١
فتاویٰ رضویہ جلد سوم صفحہ ١٣٤
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے
فیضانِ تاج الشریعہ جاری رہے
طالبِ دُعا 🤲 سگِ غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ
ہمارے چینل کو سبسکرئب ضرور کریں شکریہ⬇️⬇️⬇️
ایک تبصرہ شائع کریں