جمعہ، 8 ستمبر، 2023

عالم اسلام کی ہر اوج کا جھنڈا ہے توں

عَلمِ اسلام بلند کرتے وقت کا ترانہ

عالمِ اسلام کی ہر اوج کا جھنڈا ہے توں 

عالم اسلام کی ہر اوج کا جھنڈا ہے توں
عالمِ اسلام کی ہر اوج کا جھنڈا ہے توں 


 یہی ہے آرزو تعلیم قران عام ہو جائے

ہر ایک پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہو جائے


عالم اسلام کی ہر اوج کا جھنڈا ہے توں

رحمت اللعالمین کی فوج کا جھنڈا ہے توں


تجھ کو لہرایا ابوبکر و عمر عثمان نے

تجھ کو کندھوں پر اٹھایا ہے علی مردان نے


تجھ کو گاڑھا ہم نے پہلے بدر میں

تیرے نیچے راہ حق پر کٹ مرے ہم آن میں


تیرے سائے میں جو گزری کربلا کی یاد ہے

جان  قرباں کر کے اللہ کو کیا جب شاد ہے


تیرے نیچے ہے ملی قاسم کو نصرت ہند میں

نعرہ تکبیر کی آواز گونجی ہند میں


خواجہ تیرے آنے سے اسلام پھیلا ہند میں

نعرہ تکبیر کی آواز گونجی ہند میں


چھاؤں میں تیرے ہوئی طارق کو جب فتح مبیں

لا الہ پڑھنے لگی ہسپانیہ کی سرزمین


شرف حاصل ہے تجھے توحید کا جھنڈا ہے توں

ملت اسلام کی تمہید کا جھنڈا ہے توں


تو فریرا ہے جہاں میں عزت و اقبال کا

رحمت و الفت صداقت امن و استقلال کا


سر بلند یا رب ہمیشہ پرچم اسلام ہو

اور دیوانوں کا تیرے نیک ہی انجام ہو


منجانب: رضوی مشن ویب سائٹ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Whatsapp Button works on Mobile Device only